ملک میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

ملک میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں بلآخر کم ہوگئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا آج 2300 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 300 روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1971 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ دو ہزار روپے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 23 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2734 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












