ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

اسرائیل نے 6 صحافیوں کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کا رکن بنا ڈالا

24 اکتوبر, 2024 10:51

اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے الجزیرہ کے 6 متحرک صحافیوں کو حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد تنظیم کا رکن قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قطری ٹی وی چینل الجریزہ کے 6 صحافیوں کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کا رکن بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انکے پاس سے برآمد ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ وہ مزاحمت کار گروپوں کیساتھ کام میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج باقاعدہ طور پر ایسی دستاویزات ذرائع ابلاغ کے سامنے لانے میں ناکام رہا ہے جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق الشریف ایک راکٹ لانچ اسکواڈ کے سربراہ اور حماس کی نصرات بٹالین میں نخبہ فورس کی ایک کمپنی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان صحافیوں کے نام انس الشریف، علاء سلامہ، حسام شبات، اشرف السراج، اسماعیل ابو عمر اور طلال العروقی ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی چینل نے اپنے ہی چیف آف دی جنرل اسٹاف کا مذاق بناڈالا

مزید پڑھیں:ہر طرف موت کی بو، اسرائیل نے سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا

آئی ڈی ایف نے مزید بتایا کہ علاء سلامہ اسلامی جہاد میں شبورہ بٹالین کے پروپیگنڈا یونٹ کے نائب سربراہ تھے۔ شبات حماس کی بیت حنون بٹالین میں اسنائپر کی حیثیت سے جب کہ اشرف السراج اسلامی جہاد کی بریج بٹالین کے رکن کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ابو عمر ایسٹ خان یونس بٹالین میں تربیتی کمپنی کمانڈر کے طور پر اور ( کئی ماہ قبل اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوا تھا) اور طلال العروقی حماس کی نصرات بٹالین میں ٹیم کمانڈر کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات واضح طور پر ثابت کرتی ہیں کہ یہ صحافی حماس اور اسلامی جہاد کے متعلقہ عسکری ونگز کے ارکان کے طور پر کام کرتے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ان دستاویزات کو جاری کیا ہے جن میں اہلکاروں کی اسپریڈ شیٹ، تربیتی کورسز کی فہرستیں، ٹیلی فون کی کتابیں اور تنخواہ کی دستاویزات دکھائی گئی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔