"کئی شخصیات سوشل میڈیا کو امیج بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتی ہیں”

کئی شخصیات سوشل میڈیا کو امیج بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتی ہیں (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو کا کہنا ہے کہ کئی مشہور شخصیات سماجی مقاصد کی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا کو اپنا امیج بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سماجی پیغام مقاصد کی آگاہی کے بجائے تفریح کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ "میں تفریح پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اگر میرے کام سے غیر ارادی طور پر کوئی مثبت پیغام ابھرتا ہے، تو یہ بہت اچھا ہے، لیکن یہ میرا بنیادی مقصد نہیں ہے”۔
مزید پڑھیں: سلمان خان سے محبت کا اعلان کرنیوالی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟
سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ مشہور شخصیات سماجی مسائل پر بات کرکے سوشل میڈیا پر اپنا امیج بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












