جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

خاتون پولیس افسر 10 سال پرانی یہودی مخالف پوسٹ پر نوکری سے فارغ

24 اکتوبر, 2024 14:33

برطانوی مسلمان پولیس افسر کو 10 سال پرانی یہودی مخالف پوسٹ پر ‘برطرف’ کر دیا گیا۔

حجاب پہننے والی برطانوی مسلم پولیس افسر روبی بیگم کو مبینہ طور پر یہودی مخالف ریمارکس پر مبنی 10 سال پرانی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آنے کے بعد عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

روبی بیگم نے سوشل میڈیا پر 10 سال پرانی پوسٹ میں لکھا تھا کہ "اسرائیل کی  کوئی حد نہیں میں اس دن کا انتظار نہیں کر سکتی جب ان نفرت کے حقداروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

خاتون پولیس افسر کو 2020 میں لاک ڈاؤن مخالف مظاہرین کا سامنا کرتے ہوئے اپنی وائرل تصویر کی وجہ سے شہرت ملی تھی۔

تاہم 2021 میں ان کی سابقہ سوشل میڈیا سرگرمی کی جانچ پڑتال کی گئی، جس میں 2013 اور 2019 کے درمیان کی گئی 25،000 سے زیادہ پوسٹوں کا انکشاف ہوا۔

تحقیقاتی پینل نے روبی بیگم کے بیانات کو ‘نفرت انگیز اور متعصبانہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، اس لیے انہیں نوکری سے برخاست کیا گیا۔

مسلمان پولیس افسر نے دلیل دی کہ انضباطی کارروائی حد سے زیادہ ہے، لہٰذا انہیں برطرفی کے بجائے انتباہ کرنا چاہئے تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔