کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید شادی کرنے والے ہیں؟

کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید شادی کرنے والے ہیں؟
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی جلد شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا ہے۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں ہی اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مداح کبریٰ اور ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہوئے ان کو شادی کا مشورہ بھی دیتے نظر آتے ہیں۔
گزشتہ سال کبریٰ خان اور گوہر رشید پہلی مرتبہ ایک ساتھ ڈرامہ ’جنت سے آگے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے بھی نظر آئے۔
دو سال سے کبریٰ خان اور گوہر رشید سے ان کے ہر انٹرویو میں یہ سوال لازمی کیا جاتا ہے کہ کیا وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے یا شادی کے حوالے سے سوچ رہے؟
دونوں ہی ہمیشہ ان سوالات کو کبھی نظر انداز کرتے ہیں یا پھر اس قربت کو دوستی کا نام دے کر سوال سے جان چھڑا لیتے ہیں۔
حال ہی میں گوہر نے اشنا شاہ کے پروگرام ‘آفٹر آر’ میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ‘کیا آپ سنگل ہیں؟’ جس پر گوہر رشید نے زوردار قہقہ لگایا اور پھر کہا کہ ‘نہیں میں سنگل نہیں ہوں’۔
اداکار نے پہلی بار اپنا ریلیشنشپ اسٹیٹس منظرِ عام پر لانے کے بعد اپنی زندگی کی محبت کی عادتیں بھی بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
حمل سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانا صحیفہ جبار کو مہنگا پڑگیا
نامناسب لباس میں ریمپ پر واک؛ پاکستانی ماڈل تنقید کی زد میں
اپنی مبینہ محبوبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوہر رشید نے کہا کہ ‘وہ بہت بہترین شخصیت کی مالک ہیں، اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی تصور نہیں کرسکتا’۔
گوہر رشید کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ مداح بڑھ چڑھ کر اندازے لگاتے نظر آئے کہ گوہر رشید کس کے متعلق بات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا یہ خیال ہے کہ گوہر رشید جس لڑکی کی بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست کبریٰ خان ہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں گوہر رشید نے کبریٰ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ کبریٰ میرے لیے میری فیملی جیسی ہیں، میں ان کے لیے سینے پر گولی بھی کھاسکتا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم شادی کرنے والے ہیں۔‘
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












