جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

"بالی ووڈ ہیروز رات گئے کمرے میں آنے کی درخواست کرتے تھے”

25 اکتوبر, 2024 18:39

بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بالی ووڈ کے ابتدائی دنوں میں پیش آئی مشکلات پر لب کشائی کردی۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ملیکہ شراوت نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ ہیروز رات کے وقت انہیں فون کر کے ملاقات کی درخواست کرتے تھے اور ان کے بولڈ کرداروں کو ذاتی حدیں پار کرنے کا جواز بناتے تھے۔

ملیکہ شراوت نے کہا کہ اداکار سوچتے تھے کہ اگر وہ اسکرین پر بولڈ کردار نبھا سکتی ہیں تو آف اسکرین بھی ان کے ساتھ سمجھوتا کرلیں گی۔

مزید پڑھیں: میا خلیفہ نے فحش فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی؟

انکا کہنا تھا کہ کچھ ہیروز نے انہیں رات کے وقت اپنے کمروں میں آنے کے لیے کہا، جس پر انہوں نے سوال کیا کہ "رات میں کیوں؟” ان کا جواب ہوتا تھا کہ "تم بولڈ سین کرتی ہو، تو رات میں ملنے میں کیا مسئلہ ہے؟۔

مزید پڑھیں: سی آئی ڈی کی 6 سال بعد اصل کاسٹ کے ساتھ واپسی، پرومو جاری

اداکارہ نے ایک ناخوشگوار واقعے کا بھی ذکر کیا کہ دبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اداکار نے ان کے کمرے کے دروازے پر آدھی رات کو دستک دی اور اندر آنے کی ضد کی، جسے ملیکہ نے سختی سے رد کیا تھا جبکہ فلم میں دوبارہ کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ! مداحوں نے سیف علی خان کو خبردار کردیا

ملیکہ شراوت نے 2002 میں فلم جینا صرف میرے لیے سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، 2004 کی فلم مرڈر سے شہرت حاصل کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔