جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

سی آئی ڈی کی 6 سال بعد اصل کاسٹ کے ساتھ واپسی، پرومو جاری

25 اکتوبر, 2024 17:31

بھارت کے مقبول ترین کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی 6 سال کے طویل وقفے کے بعد واپسی کی تیار ہے۔

سونی ٹی وی کی طرف سے جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں پروگرام کی واپسی سے متعلق ٹریلر کا ایک ٹیزر شیئر کیا جس میں شیواجی ستم (اے سی پی پردیومن) اور آدتیہ سریواستو (انسپکٹر ابھیجیت) کو دکھایا گیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا 26 اکتوبر کو ہوگی دھماکے دار انٹری!۔

مزید پڑھیں: "سی آئی ڈی کیوں بند ہوا؛ اے سی پی وجہ سامنے لے آئے”

سی آئی ڈی جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا رہا، بعدازاں چینل انتظامیہ اور ڈائریکٹر کے درمیان اختلافات کی باعث اسے اچانک بند کردیا گیا تھا۔

اس پروگرام کو 20 سال تک لگاتار نشر کیا گیا، اس دوران 1 ہزار 547 اقساط چلائی گئیں۔

سی آئی ڈی کرائم تھریلر ڈرامہ ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔