جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

حماس کا غزہ سے اسرائیل کے انخلاء تک جنگ بندی معاہدے سے انکار

25 اکتوبر, 2024 09:21

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے صیہونی افواج کے انخلاء تک جنگ بندی کے معاہدے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرتا اس وقت تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مصر کے ایک سکیورٹی وفد نے حال ہی میں دارالحکومت قاہرہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے لبنان کے ایران نواز ٹی وی چینل المیادین سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ تنظیم کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اسمہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس کے زیر حراست یرغمالی جارحیت کو روکنے اور مکمل طور پر انخلاء کے ذریعے ہی واپس آئیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔