دبئی؛ پاکستانی رائیڈر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

دبئی؛ پاکستانی رائیڈر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی (فوٹو: فائل)
دبئی میں پاکستانی ڈیلیوری رائیڈر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد محسن نذیر نے دبئی میں غیر ملکی نے کھانے کا آرڈر دیا اور نادانستہ طور پر رائیڈر کو 15 ہزار اماراتی درھم (یعنی 11 لاکھ 34 ہزار سے زائد) رقم ادا کردی۔
پولینڈ کے ایکسپیٹ کاجیٹن ہبنر نے ایک مقبول ڈیلیوری سروس سے کھانا آرڈر کیا جبکہ رائیڈر کو 1700 درھم کے بجائے 17 ہزار دے دیے تھے اور وہ واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم محسن نذیر نے اپنی شفٹ کے اختتام پر رقم کی گنتی کے دوران اس میں تضاد پایا اور بڑی رقم دیکھ کر حیران رہ گیا۔
مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”
اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایا اور اضافی رقم واپس کرنے کیلئے کاجیٹن ہبنر سے رابطہ کیا۔
پولینڈ کے شہری نے رقم واپس ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں نے تصویر بھی بنوائی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












