سیلفی کے خواہشمند شخص کو ہاتھی نے پاؤں تلے کچل ڈالا

سیلفی کے خواہشمند شخص کو ہاتھی نے پاؤں تلے کچل ڈالا
ہاتھی نے سیلفی لینے کے خواہشمند مزدور کو پاؤں سے کچل کر ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے جنگل کے قریب ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں ایک شخص کو ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا۔
متوفی کی شناخت 23 سالہ ششی کانت رام چندر سترے کے طور پر کی گئی جسے گڑھ چرولی ضلع میں ہاتھی نے اس وقت کچلا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جنگل میں گیا تھا۔
کچھ دن پہلے مقامی محکمہ جنگلات کو پاندھاری بھٹال علاقے کے اباپور جنگل میں ایک ہاتھی کے گھومنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ششی کانت اور اس کے دو دوست اس جانور کو دیکھنے گئے تھے۔
جنگل میں ششی کانت نے ہاتھی کو دیکھا اور دور سے سیلفی لینے کی کوشش کی۔
بھارتی پولیس کے مطابق اس کے دو دوست اس کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے اور ہاتھی سے بچنے کی جدوجہد کے دوران بال بال بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھی ایک دوسرے کو کیسے پکارتے ہیں؟ تحقیق میں بڑا انکشاف
مقامی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ششی کانت نشے میں تھا جب وہ ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔
فرار ہونے کی کوشش میں وہ ایک درخت پر چڑھا لیکن ہاتھی نے اسے جھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور زمین پر گر گیا۔
اس کے بعد ہاتھی نے اسے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












