حزب اللہ نے اسرائیل پر ایک دن میں 48 حملے کرڈالے

حزب اللہ نے اسرائیل پر ایک دن میں 48 حملے کرڈالے (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے خلاف ایک دن میں 48 حملے کرڈالے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے شمال اور لبنان کے جنوب میں اسرائیلی فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو نشانہ نشانہ بنایا۔
اسی طرح حملوں میں 7 مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے حملے؛ اسرائیلی فوجیوں کا میدانِ جنگ میں لڑنے سے انکار
حزب اللہ نے سیریل راکٹ فائر کے ذریعے 3 فوجی اڈوں، 2 فوجی چوکیوں اور شمالی اسرائیل میں ایک توپ خانے کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: 2 روز میں اسرائیل کے 10 فوجیوں کو حزب اللہ نے جہنم رسید کردیا
اسرائیل کے ہیوم اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 8 اکتوبر 2023 کے بعد حزب اللہ کی جانب سے ایک دن میں کیے جانے والے یہ کثیر ترین تعداد کے حملے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 8 اکتوبر 2023 سے اب تک 104 بچوں اور 194 خواتین سمیت کل 2,634 افراد ہلاک اور 12,252 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












