نامناسب لباس؛ علیزے کی بولڈ لُک! مداح بھڑک اُٹھے

نامناسب لباس؛ علیزے کی بولڈ لُک! مداح بھڑک اُٹھے (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک مرتبہ پھر بولڈ اور نامناسب کپڑوں میں ویڈیو بنانے پر ٹرولرز کے نشانے پر آگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنے آفیشل ہینڈل سے تمام تصاویر و ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں تھی تاہم اب دوبارہ واپسی پر انہیں ٹرولرز نے نشانے پر رکھ لیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر نامناسب بولڈ لباس میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ڈینی ذی کے گانے ماہی وی پر لپ سنگنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”
نامناسب لباس میں ویڈیو جاری کرنے کے بعد اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ٹرولرز کو پیغام دیا کہ جھٹکا لگا نا؟ مجھے بھی لگا تھا جب وہ سب کہا گیا جو میں کبھی تھی ہی نہیں! کریں مجھ پر تنقید۔۔۔
مزید پڑھیں: علیزے شاہ نے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں، مگر کیوں؟
سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ کی جانب سے مسلسل بولڈ تصاویر اور مناسب لباس پر ان سے ناراض ہیں جبکہ مداحوں کی اکثریت نے انہیں اَن فالو کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: نامناسب لباس؛ نئی ویڈیو نے علیزے کو دوبارہ ٹرولنگ کا نشانہ بنوا ڈالا
مداحوں کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے جب شوبز انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی تو وہ بہت مہذب تھیں لیکن اب مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہیں، مسلسل بولڈ ریلز، ڈریسنگ اور تصویروں کے باعث انہیں فالو کرنا چھوڑ دیا ہے۔
کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید یا کسی اور ادکار یا اسٹار سے مختلف نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












