جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

بھارتی اداکارہ کو سوشانت خُودکشی کیس میں بڑا ریلیف

26 اکتوبر, 2024 12:15

دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے بالی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں بڑا ریلیف دیدیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے بڑی خبر کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق ریا چکرورتی سے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا نے سی بی آئی کے لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:کیا سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ شادی کرنے والی ہیں؟

سی بی آئی کی دائر درخواست میں اداکارہ ریا چکرورتی، بھائی، والد اور دیگر کیخلاف لک آؤٹ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سوشانت سنگھ کی موت ہمارے رشتے کیلئے سخت امتحان تھی : انکیتا کے شوہر کا بیان

اداکار سوشانت سنگھ راجبوت کی خودکشی نے بھارت کی پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا، تاہم اداکار کی اچانک موت کے بعد سوشانت کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔

خیال رہے کہ ادکار سوشانت سنگھ راجپوت ان مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 14 جون 2020 کو ممبئی باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کر لی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔