اسرائیل کے ایران پر متعدد فضائی حملے، تہران نے حملے ناکام بنا دیے

اسرائیل کا ایران پر متعدد فضائی حملے، ایران کا حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے ایران کے میزائل سازی کی تنصیبات پر فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کر دیا جس پر ایران نے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صہیونی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ایران پر فضائی حملے مکمل کر لیے ہیں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کیے جاتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں ور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ تہران نے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ایران کے سرکاری میڈیا نے ابتدائی طور پر حملوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ کچھ آوازیں تہران کے آس پاس فضائی دفاعی نظام سے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:حزب اللہ کے حملے؛ اسرائیلی فوجیوں کا میدانِ جنگ میں لڑنے سے انکار
دوسری جانب اسرائیل کی ڈیفینس فورسز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ یہ ایرانی حکومت کی جانب سے ’مہینوں سے جاری حملوں‘ کے جواب میں تھا۔ اسرائیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایران میں فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












