جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

فلسطینوں کی نسل کشی؛ نیٹ فلکس نے اسرائیلی مظالم کی فلمیں ہٹادیں

26 اکتوبر, 2024 17:48

مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی سے پردہ چاک کرنیوالی فلسطینوں کی فلمیں و کہانیاں ہٹادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی نسل کشی کو چُھپانے اور مبینہ طور پر یہودی لابی کے دباؤ کے باعث نیٹ فلکس نے فلسطینی اسٹوریز کے سیکشن سے تقریباً 32 فلمیں ہٹا دی ہیں۔

اِن تمام نیٹ فلکس فلموں میں اسرائیلی قبضے کے تحت فلسطینیوں کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی تھی جبکہ اسرائیلی جبر کی داستانیں دیکھائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: نامناسب لباس؛ علیزے کی بولڈ لُک! مداح بھڑک اُٹھے

نیٹ فلکس کے اس سیکشن میں محض 2 فلموں کے علاوہ دیگر تمام کہانیوں کو ڈیلٹ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”

فلسطین کی حامی تنظیم کوڈ پنک نے اسرائیل نواز دباؤ کی وجہ سے نیٹ فلکس کی سنسرشپ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل پلیٹ فارم فلسطینیوں کی کہانیوں اور نقطہ نظر کو مقبول ثقافت سے ہٹانے کا ہتھکنڈا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔