جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

امریکی انتخابات؛ ٹیلر سوئفٹ کے بعد ‘بیونسے’ کس کی حمایت کررہی ہیں؟

26 اکتوبر, 2024 19:05

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بعد بیونسے نے بھی امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات سے محض چند روز قبل مہینوں سے جاری اتنخابی مہم پر اثر انداز ہوتے ہوئے امریکی گلوکارہ بیونسے نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔

امریکا کی صدارت کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کی کاملا ہیرس اور ریپبلکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کے 2 ریسلرز ٹرمپ کی صدارتی مہم چلانے لگے

بہت سی مشہور شخصیات اپنے پسندیدہ امیدواروں کی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں جن میں ٹیلر سوئفٹ، جان لیجنڈ، جمی کارٹر، چیر، بروس اسپرنگسٹن اور اسٹیف کری نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔

اب معروف پاپ گلوکارہ بیونسے نے بھی ان شخصیات کی صف میں شامل ہو کر کاملا ہیرس کیلئے اپنی حمایت کا عوامی طور پر مظاہرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کی حمایت؛ ٹرمپ کیلئے مشکل بن گئی، مگر کیسے؟

امریکی ریاست ہیوسٹن میں ایک ڈیموکریٹک مہم کے پروگرام میں، بیونسے نے کملا ہیریس کا تعارف کرواتے ہوئے اور امیدوار پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک تقریر کی اور کہا کہ وہ امریکا کو دوبارہ پٹری پر لانے میں مدد کریں گی۔

دوسری جانب ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے 2 معروف ریسلرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔