مدیحہ امام کا لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے مشورہ! مگر کیوں؟

مدیحہ امام کا لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے مشورہ! مگر کیوں؟ (فوٹو: فائل)
پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔
سال 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مدیحہ امام نے فیصل قریشی کے ساتھ پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے انڈسٹری سمیت اپنی شادی اور نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
دوران پوڈکاسٹ میزبان فیصل قریشی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مدیحہ امام نے کہا کہ میرا نصیب تھا اس لیے میری شادی ہوگئی لیکن اب میں مزہ چکھنے کے بعد اپنے دوستوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ بیرون ملک شادی نہیں کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”
اداکارہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کسی شخص سے شادی کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ جو لڑائیاں ایک دوسرے کے سامنے ایک دو روز میں ختم کرسکتے ہیں وہی لڑائیاں موبائل پر کئی ہفتوں تک چلتی ہیں۔
مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”
مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں دونوں لوگ دور ہوں تو چاہت زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ایسی چاہت معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس چاہت سے کہیں زیادہ دونوں کے درمیان لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں لڑکیوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ بیرون ملک شادی کرنے سے گریز کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












