پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے پر شہری کو بڑی سزا مل گئی

پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے پر شہری کو بڑی سزا ہوگئی
28 سالہ یونانی شخص کو اپنے پڑوسیوں کے گھر میں گُھس کر بار بار جوتوں کو سونگھنے کے جُرم میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس نامعلوم شخص کو 8 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب تھیسالونیکی سے تقریبا 15 کلومیٹر مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے سندوس میں اس کے ایک پڑوسی نے اسے صبح ہونے سے ٹھیک پہلے اپنے صحن میں دیکھا تھا۔
مزید پڑھیں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوتے بیچنے کا کام شروع کر دیا
پڑوسی نے پولیس کو فون کر تے ہوئے 28 سالہ شخص کی وضاحت اور پڑوسیوں میں سے ایک کی گواہی سننے کے بعد تھیسالونیکی کی سنگل ممبر عدالت نے ایک ماہ قید کی معطل سزا اور 3 سال کے پروبیشن کی سزا سنائی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب اس شخص نے پڑوسیوں کے گھر میں گھس کر جوتوں کو سونگھنے کی عجیب و غریب حرکت کیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












