آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ کھلاڑیوں کو ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور وہ بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
مزید پڑھیں:ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا اور میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












