جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

عائزہ خان نے پسندیدہ مرد اداکاروں کی فہرست جاری کر دی

28 اکتوبر, 2024 13:47

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے پسندیدہ مرد اداکاروں کی فہرست شیئر کر دی جن کے ساتھ وہ مستقبل میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پسندیدہ مرد ادکاروں میں ہمایوں سعید، عثمان خالد بٹ، وہاج علی، فیروز خان، حمزہ علی عباسی، دانش تیمور، زاہد احمد، عمران اشرف ، عمران عباس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:عائزہ خان کی شوبز میں آنے کی وجہ بھارتی اداکارہ قرار

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ سوچیں میں نے اب تک ان اہم مرد اداکاروں کیساتھ کام نہیں کیا۔ اداکارہ نے مزید پوچھا کہ آپ لوگ مجھے کس کے ساتھ پہلے کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟

عائزہ گزشتہ چند سالوں سے ہٹ فلموں کے بعد ہٹ فلمیں دے رہی ہیں اور پاکستانی ڈراموں کے انتہائی محدود منظر نامے میں ہر قسم کے کردار ادا کیے ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کے صف اول کے ستاروں میں ہوتا ہے اور حال ہی میں اپنے پسندیدہ ساتھی اداکاروں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔