مصری صدر نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی نئی تجویز دے دی

مصری صدر نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی نئی تجویز دے دی
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ میں دو روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے چند فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی مغویوں کے بدلے غزہ میں دو روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی۔
مصری صدر نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی یہ تجویز قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ساتھ گفتگو کے دوران کی۔
عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کے دس دنوں کے اندر مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں تاکہ مستقل جنگ بندی اور غزہ میں امداد کا داخلہ ممکن بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ میں المناک تباہی سے حیران ہوں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
ان کی تجاویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیلی اور مصری وفود جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے قطر میں ملاقات کر رہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












