آئی فون 16 کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگ گئی

حکومت نے آئی فون 16 کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی
انڈونیشیا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشن حکومت کی جانب سے ایپل کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انڈونیشین حکومت کے مطابق مگر اب تک ایپل کی جانب سے ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی ہی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کی وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجرا کو بلاک کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ 15 آئی فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا
انڈونیشین خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی سیاحوں اور فضائی کمپنیوں کے عملے میں شامل افراد کو انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی 2 ڈیوائسز لانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں:ایپل نے سستا آئی فون متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا
انڈونیشین قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کے لیے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کیلئے کمپنیوں کو مقامی سطح پر اشیا تیار کرنا پڑتی ہیں، سافٹ وئیر مقامی وسطح پر تیار کرنے پڑتے ہیں یا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرنا پڑتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کیلئے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












