جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ پر غور

28 اکتوبر, 2024 08:54

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اہم بلے باز ریٹائر ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے گذشتہ روز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی جو فہرست جاری کی اس میں فخرزمان کا نام شامل نہیں، گزشتہ برس انہیں بی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا تاہم اب انہیں آسٹریلیا اور زمبابوے کے اسکواڈز میں بھی شامل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں فخر زمان کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے مدعو کیا گیا لیکن وہ 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ بھی نہ کر سکے جس کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ سے باہر کیا گیا۔

بعض حلقے اس کا تعلق کنیکشن کیمپ میں ان کی بے لاگ گفتگو اور بابر اعظم کے حق میں ٹویٹ کو بھی قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  فخر زمان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ صورتحال سے وہ سخت ناخوش ہیں، وہ سمجھتے ہیں ہمیشہ ملک کے لیے کھیلے اور کبھی ریکارڈز کو ترجیح نہ دی لیکن اس کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے، فخرزمان ریٹائرمنٹ پر بھی غور کر رہے ہیں لیکن ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق قریبی دوستوں نے فخر زمان کو سمجھایا ہے جذباتی ہو کر کوئی قدم نہ اٹھائیں ابھی وہ مزید کئی برس پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ امام الحق نے 8 منٹ 11 سیکنڈز جبکہ کامران غلام نے 8 منٹ 22 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی لیکن امام باہر اور کامران کو کنٹریکٹ سے نواز دیا گیا۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔