جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 91 ہزار کی حد عبور کر گیا

28 اکتوبر, 2024 14:15

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو عبور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو 100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پی ایس ایکس میں خریداری کا سلسلہ جاری رہا اور بینچ مارک انڈیکس پہلی بار 87 ہزار کی سطح عبور کرکے 87 ہزار 194.53 پر بند ہوا تھا۔

جمعے کے روز پاکستان اسٹاک کا 100 انڈیکس 90 ہزار 593 کی بلند ترین سطح بنا کر 89 ہزار 993 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔