ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ایک اور اہم عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ جیسن گلیسپی اگلے ماہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
بورڈ کی جانب سے یہ اعلان ایک مختصر بیان میں کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گیری کرسٹن نے اپنا استعفیٰ جمع کرایا جسے قبول کر لیا گیا۔
جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز کو رواں سال اپریل میں دو سال کے معاہدے پر وائٹ بال ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری گرسٹن عہدے سے مستعفی
ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی یا چیف سلیکٹر عاقب جاوید آسٹریلیا اور زمبابوے کے آئندہ دوروں کے لیے گیری کرسٹن کی جگہ ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے فیورٹ تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












