احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو ‘کاغذی شیر’ قرار دے دیا

احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو 'کاغذی شیر' قرار دے دیا
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز ہارنے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ لوگ بھارتی ٹیم کو "کاغذی شیر ” کہہ رہے ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت آکر ان کو مارا پیٹا اور چلے گئے، بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں شدید مشکلات سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا جب کہ پہلی بار سیریز اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں:
گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے پر کیون پیٹرسن پی سی بی پر پھٹ پڑے
قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان کا بڑا فیصلہ
2012 کے بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہونا پڑا جس کے باعث شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹر بھارتی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کیویز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی بڑی وجہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی عدم پرفارمنس ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












