جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

غزہ جنگ بندی؛ نیا فارمولا منظر عام پر آگیا

29 اکتوبر, 2024 19:35

امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر نے بیل بیرنز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور قطری ہم منصب کے ساتھ غزہ اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک نئے فارمولے پر بات چیت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں نئی جنگ بندی معاہدے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ 28 روز کی مدت کیلئے جنگ بندی کے عوض فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے جبکہ اسکے برعکس اسرائیل درجنوں قید فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

تاہم اس فارمولے میں حماس کا کوئی مطالبہ شامل نہیں جس پر وہ گزشتہ مہینوں کے دوران قائم ہے، حماس کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور جنگ کے خاتمے تک جنگ بندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ایجنسی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ایک اسرائیلی ذمے دار نے کہا کہ "اگر دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی اپنے موقف میں لچک پیدا نہ کی تو کسی بھی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکے گا”۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ سے جنگ؛ 90 اسرائیلی فوجی جہنم واصل! نقصانات نے ہوش اڑادیے

معلوم رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے پر نہیں بلکہ صرف جزوی سمجھوتے پر آمادہ ہوں گے۔

توقع ہے کہ قطری اور مصری سہولت کار آئندہ دنوں کے دوران میں حماس کے ذمے داران کے ساتھ ملاقات کریں گے تا کہ نیا پلان زیر بحث آ سکے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق زیادہ امیدیں نہیں ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔