جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

جی میل میں زبردست اے آئی فیچر کا اضافہ

29 اکتوبر, 2024 15:55

گوگل کے زیر انتظام جی میل نے اپنے ویب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی ’مجھے لکھنے میں مدد کریں‘ فیچر متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جی میل کے اس فیچر سے صارفین کو جیمنی اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ای میلز کو تیز کرنے یا تبدیل کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ موبائل کی طرح  صارفین کو جی میل میں خالی ڈرافٹ کھولنے پر اس خصوصیت کو استعمال کرنے کا اشارہ نظر آئے گا۔

گوگل کا ’مجھے لکھنے میں مدد کریں‘ کی خصوصیت صرف ان صارفین کیلئے دستیاب ہے جو گوگل ون اے آئی پریمیم کو سبسکرائب کرتے ہیں یا ورک اسپیس کے کیلئے جیمنی ایڈ آن رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا نے گوگل پر پابندی لگانے کی دھمکی دیدی

ایک ای میل مسودہ تیار کرنے کے علاوہ ’لکھنے میں میری مدد کریں‘ کسی پیغام کو باضابطہ بنانے،وضاحت کرنے یا مختصر کرنے کے بارے میں تجاویز بھی فراہم کرسکتا ہے۔

جی میل میں’مجھے لکھنے میں مدد کریں‘ ٹولسیٹ میں دستیاب "پولش” آپشن کیلئے ایک شارٹ کٹ بٹن بھی شامل کر رہا ہے، جو 12 سے زیادہ الفاظ کے مسودے پر Ctrl +H دبانے سے ظاہر ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔