پاکستانی واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس خطرے میں پڑ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اکاؤنٹس صارفین کے اکاؤنٹس خطرے میں پڑ گئے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ کی شکایات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو رواں سال یکم جولائی سے اب تک واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ کے حوالے سے 1426 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس میں ان صارفین کی تعداد شامل نہیں ہے، جن کی شکایات رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا صارفین کیلئے کیو آر کوڈ فیچر متعارف
مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں پرائیوسی سے متعلق اہم فیچر متعارف
ایف آئی اے دستاویز کے مطابق رجسٹرڈ شکایات میں سے 549 ہیکڈ اکاؤنٹس بحال بھی کر دئیے گئے، جبکہ ہییکڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں جمع کروا دیں ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ 877 شکایات کی پروسیسنگ کر رہا ہے، جبکہ ایف آئی اے نے 20 زیر التواء شکایات کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کر دیا۔
دستاویز کے مطابق 40 زیر التواء شکایات کے ریکارڈ سے متعلق تاحال جواب موصول نہیں ہوا، جبکہ 817 زیر التواء شکایات فی الوقت تصدیق کے مراحل میں ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












