عامر لیاقت کی اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ سے متعلق نیا حکمنامہ جاری

عامر لیاقت کی اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ سے متعلق نیا حکمنامہ جاری
کراچی: مرحوم مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی ہہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہلانے پر نوٹس لے آئی۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا جس میں تمام میڈیا چینلز، لیگل کونسلرز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور عوام سے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ ملک کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔
مزید پڑھیں:مرحوم عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ شوہر کو انصاف دلانے کیلئے بن گئیں
View this post on Instagram
بشریٰ اقبال کے پبلک نوٹس کے مطابق عامر لیاقت کی وفات کے وقت دانیہ ان سے طلاق یافتہ تھیں اور اب دانیہ حکیم شہزاد سے شادی شدہ ہیں۔
نوٹس میں درج ہے کہ’ دانیہ کا مرحوم عامر لیاقت سے شادی کا کوئی ریکارڈ بھی نادرا سسٹم میں موجود نہیں، عدم ثبوت اور فتوے کی صورت میں دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا اور نہ ہی دانیہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں‘ ۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












