جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

"اسرائیل نے فلسطینی بچوں کے قتل عام کا منصوبہ بنالیا ہے”

30 اکتوبر, 2024 18:18

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ‘یو این ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا مطلب غزہ کے بچوں کو قتل کرنا ہے’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف کے ترجمان جیمز ایڈلر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورک ایجنسی انروا کے کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یونیسیف کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر یہ فیصلہ مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے تو اسے غزہ کے باشندوں کی اجتماعی سزا کی ایک شکل تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے، 200 سے زائد افراد شہید

یونیسیف کے ترجمان مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے ہی سرگرم عمل ہیں، اگر انروا کے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تو غزہ میں انسانی ہمدردی کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔

ایڈلر نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اچانک بچوں کو مارنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔