فخر زمان کو ٹیم سے باہر کیوں کیا؟ چیئرمین پی سی بی نے وجہ بتادی

فخر زمان کو ٹیم سے باہر کیوں کیا؟ چیئرمین پی سی بی نے وجہ بتادی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اوپننگ بیٹر فخر زمان کو وائٹ بال اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے حوالے سے لب کشائی کردی۔
کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔
فخر زمان کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کھلاڑی کو شامل کرنے یا خارج کرنے کی درخواست نہیں کی، کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر کو حال ہی میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لئے پاکستان کے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا جبکہ پی سی بی نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی خارج کیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے موقع پر سابق کپتان بابر اعظم کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان کا بڑا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی نے اس سے قبل لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ فخر زمان کی فٹنس اور بابراعظم کی حمایت میں ان کی ٹویٹ ان کی ٹیم سے باہر ہونے کی وجوہات ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نقوی نے امید کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مکمل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور تمام ٹیمیں یہاں شرکت کریں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












