واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کا طریقہ کار جاری

واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کا طریقہ کار جاری
پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے ذیعے صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ کی شکایات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رواں سال یکم جولائی سے اب تک واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ کے حوالے سے 1426 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس میں ان صارفین کی تعداد شامل نہیں جن کی شکایات رجسٹرڈ نہیں ہوئیں۔
پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کی بڑھتی ہوئی رفتار کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر آپ واٹس ایپ ہیکنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو ان اقدامات پر سختی سے کاربند رہیں۔
سیٹنگز میں جا کر فنگر پرنٹس یعنی بائیومیٹرک کی مدد سے واٹس ایپ محفوظ بنائیں
واٹس ایپ پر اسکرین لاک لگائیں اور اسٹرونگ پاسورڈ یعنی 123456 کی بجائے کچھ اور پاسورڈ رکھیں
ڈیٹا کا کلاؤڈ بیک اپ ختم کر دیں، اگر بیک اپ چاہیے تو یقینی بنائیں کہ انکرپٹڈ طریقے سے ہی ڈیٹا بیک اپ ہو گا
پبلک وائی فائی کا استعمال مت کریں
روزانہ سیٹنگز میں جا کر لنکڈ ڈیوائسز دیکھیں، بہتر ہے کہ دیکھنے کے بجائے انہیں روزانہ کی بنیاد پر ہٹائیں تاکہ نئے سرے سے لاگ ان کیا جا سکے
ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن یقینی بنائیں یعنی دو جگہ سے تصدیق کی جائے گی کہ آیا مذکورہ واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے والے آپ ہی ہیں یا کوئی آپ کا زیر استعمال اکاؤنٹ ہیک کر رہا ہے
اہم چیٹس کے لیے سکیورٹی کوڈ کی سہولت واٹس ایپ میں موجود ہے، اسے استعمال کریں
کسی بھی قسم کے لنک پر کلک کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں یہ کہاں سے آیا ہے اور کیا ہو سکتا ہے
واٹس ایپ ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں
واٹس ایپ کی سکیورٹی اپ ڈیٹس نظر انداز مت کریں
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اپنی ایڈوائزری میں یہ بھی کہا ہے کہ صارفین کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












