ٹرمپ کی انتخابی مہم میں کچرے کیساتھ انٹری، ویڈیو وائرل

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں کچرے کیساتھ انٹری، ویڈیو وائرل
امریکی صدر بائیڈن نے ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تو ٹرمپ نے کچرے کے ٹرک ساتھ انٹری دے ماری۔
امریکا میں انتخابات میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے ہیں جیسے جیسے پولنگ کا دن قریب آ رہا ہے ویسے ویسے ٹرمپ اور کملا ہیرس کے ایک دوسرے پر الزامات کے تیروں کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی ریلی میں ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا قرار دیا تھا۔
صدر بائیڈن نے پورٹوریکو میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ پورٹوریکو کے لوگ کچرا نہیں، مجھے کوئی تیرتا ہوا کچرا نظر آتا، اگر ہے تو وہ ٹرمپ کے حامی ہیں۔
بائیڈن کے بیان پر سوشل میڈیا پر شور اٹھا تو وائٹ ہاؤس سے صدر کی حمایت میں بیان جاری کر دیا گیا اور وضاحت کی کہ امریکی صدر نے سب کو نہیں صرف کامیڈین ہنچ کلف کو کچرا کہا۔
لیکن اس کے باوجود بھی ٹرمپ کا غصہ کم نہ ہوا اور وہ بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔
بائیڈن کے اپنے حامیوں کو کچرا کہنے کے بیان پر بطور احتجاج انہوں نے وسکانسن میں احتجاج کرتے ہوئے کچرے کے ٹرک کو چلایا۔
ٹرمپ نے بائیڈن پر گرجتے برستے ہوئے کہا کہ میرے حامی کچرا نہیں بلکہ امریکا کا دل اور جان ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں اگلے چار سالہ مدت کے لیے صدارتی انتخابات کے لیے منگل 5 نومبر کو دنگل سجے گا، الیکشن جیتنے کے لیے ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












