جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

"بگ باس میں مجھے اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی” وینا کا انکشاف

01 نومبر, 2024 18:37

تنازعات سے بھرپور کیرئیر کی حامل اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس کو لیکر نیا دعویٰ کردیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے انکشاف کیا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے انہیں شو میں شرکت کے دوران بگ باس کی طرف سے اضافی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا لیکن انڈسٹری چھوڑنے کے بعد بھی انہیں متعدد فلموں کی پیشکشیں موصول ہوئیں تھی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر دلہن بن گئیں

وینا ملک نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کے متعدد اسکرین شارٹس آج بھی میرے پاس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: تنازعات کی شکار وینا ملک نے ‘سائیکالوجی’ پڑھ لی

خیال رہے کہ کچھ دنوں سے اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کی خبروں کو لیکر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جبکہ دبئی کے بزنس مین شہریار چوہدری کے ساتھ شادی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔