حالیہ حملوں سے واضح ہوگیا اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا، لبنانی وزیراعظم

حالیہ حملوں سے واضح ہوگیا اسرائیل جنگ بندی ٹھکرا رہا ہے، لبنانی وزیراعظم
لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے کہا ہے کہ لبنان پر حالیہ حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کو مسترد کر رہا ہے۔
ایک بیان میں نجیب مکاتی نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیروت اور لبنان میں تازہ حملوں سے واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام کوششوں کو ٹھکرادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنانی علاقوں پر اپنی جارحیت کے دائرہ کار میں توسیع، عوام کو پورے شہروں اور دیہاتوں کو خالی کرنے کی بار بار دھمکیاں اور بیروت کے جنوبی مضافات کو تباہ کن حملوں کے ذریعے نشانہ بنانا وہ تمام اشارے ہیں جو اسرائیلی دشمن کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو مسترد کرنے کی تصدیق کرتے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک بیان میں لبنانی وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ دونوں جانب سے جنگ بندی کے مطالبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کے حوالے سے حکومت کا مؤقف واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جنوبی لبنان سرحد پر صہیونیوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں، حزب اللہ سربراہ کا دوٹوک پیغام
باکسر محمد علی کی حزب اللہ سربراہ کی امامت میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 23 ستمبر کو شروع ہونے والی لبنان جنگ میں اب تک اب تک کم از کم 1829 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
لبنانی وزیراعظم نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ امریکی سفیر آموس ہوچسٹائن نے ایک فون کال کے دوران اشارہ دیا تھا کہ 5 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ روکی جا سکتی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












