نسل کشی ملوث اسرائیلی فوج کو اسپین نے بڑا دھچکا دیدیا

نسل کشی ملوث اسرائیلی فوج کو اسپین نے بڑا دھچکا دیدیا (فوٹو: فائل)
غزہ اور لبنان میں مظلوموں کی نسل کشی کرنے والی اسرائیلی فوج کو اسپین نے بڑا دھچکا دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے ردعمل میں اسپین کی حکومت نے میڈرڈ میں ہونے والی فوجی نمائش سے اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔
اسپین کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں فلسطین اور لبنان میں قیام امن کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسرائیل اور اس کی فوجی کمپنیوں کو میڈرڈ 2025 نمائش میں شرکت سے منع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: تاریخی ہزیمت و جانی نقصان؛ اسرائیل، لبنان میں جنگ بندی پر آمادہ
میڈرڈ ملٹری انڈسٹری نمائش دنیا میں دفاعی صنعت کی 10 بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر نے صیہونی حکومت پر پیرس کی فوجی نمائش میں شرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












