جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

واٹس ایپ میں چیٹس کو بہتر بنانے کیلئے زبردست فیچر کا اضافہ

01 نومبر, 2024 13:17

واٹس ایپ نے اپنی آنے والی اپ ڈیٹ میں ایک نیا آٹومیٹک ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹول فیچر متعارف کرادیا ہے۔

میٹا کی ملکیت والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ کی نئی اپ ڈیٹ گوگل پلے اسٹور پر بیٹا ٹیسٹرز کے لئے دستیاب ہے، ایپ میں ایک خودکار ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹول متعارف کراتی ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق  یہ نیا فیچر خود بخود لنکس میں انڈر لائنز شامل کرتا ہے جس سے صارفین کو باقاعدہ متن سے لنکس کو الگ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ خود بخود گروپ کے ذکر کو بولڈ کر رہا ہے تاکہ میسج بلبلز کے اندر ان کی اہمیت میں اضافہ کیا جا سکے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اہم پیغامات چیٹس میں نمایاں ہوں۔

فوٹو — اسکرین شاٹ

نئے فیچر کے ساتھ واٹس ایب فون نمبروں میں بولڈ اور انڈر لائن فارمیٹنگ بھی شامل کررہی ہے جس سے صارفین کو چیٹس اور گروپس میں شیئر کردہ فون نمبروں کو تیزی سے شناخت کرنے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے کی سہولت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے کیو آر کوڈ فیچر متعارف

واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کا طریقہ کار جاری

نئی خصوصیت لنکس اور فون نمبروں کی نشاندہی کرکے متن کو زیادہ انٹرایکٹو بناتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے ہائپر لنکس ویب پر کام کرتے ہیں۔

نیا آٹومیٹک ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹول فیچر آنے والے ہفتوں میں مزید لوگوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔