جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

بالی ووڈ ادکار کا مسلمانوں کو قتل کرکے لاشیں دریا میں پھینکنے کا مشورہ

02 نومبر, 2024 18:35

بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رہنما متھن چکرورتی نے ہندوستانی مسلمانوں کو قتل اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہوئے لاشیں دریا میں پھینکنے کا مشورہ دیدیا۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ادکار متھن چکرورتی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں، انہوں نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے مسلم رہنما ہمایوں کبیر کے تبصرے جس میں انکا کہنا تھا کہ ”آپ 30 فیصد (ہندو) ہیں، ہم 70 فیصد (مسلمان) ہیں… تمہیں لگتا ہے کہ تم مسجدوں کو نقصان پہنچا سکتے ہو، ہم تمہیں بھاگیرتھی ندی میں ڈبو دیں گے”۔

اس کے جواب میں اداکار نے دو قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر کہتا ہے کہ’ 70 فیصد مسلمان اور 30 ​​فیصد ہندو ہیں، اور وہ انہیں کاٹ کر بھاگیرتھی میں پھینک دے گا… میں نے سوچا کہ وزیر اعلیٰ (ممتا بنرجی) جواب دیں گی۔ اس نے نہیں کیا، تو اب میں کہہ رہا ہوں، جب ہماری باری آئے گی، ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ بھاگیرتھی ہمارے لیے مقدس ہے۔ ہم انہیں کاٹ کر زمین میں دفن کر دیں گے’۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون کو طلاق کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا

چکرورتی نے یہ اشتعال انگیز تبصرے ہندوستانی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں دیے جبکہ اس موقع پر انتہا پسند ہندوؤں نے انکے کیلئے تالیاں بجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2026 کا الیکشن جیتنے کے لیے کچھ بھی کریں گے، اس بیان کو ہندوستان کے مسلمانوں کا قتل عام سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔