جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

فلسطینیوں، لبنانیوں کی امداد! خواتین نے سونے کے زیورات عطیہ کردیے

02 نومبر, 2024 19:05

ایرانی خواتین نے اصفہاں میں غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی حملے کے دوران بےگھر ہونیوالے شہریوں کی مدد کیلئے اپنے سونے کے زیورات عطیہ کردیے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطاروں میں کھڑی خواتین کسی خیرادتی ادارے کا کھانا کھانے یا موبائل فونز کی لائنز میں نہیں لگیں بلکہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے اپنے زیورات عطیہ کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ سیکڑوں خواتین منسلک علاقے میں قائم مختلف چیریٹی اسٹالز پر اپنا قیمتی سامان پیش کررہی ہیں تاکہ غزہ اور لبنان کے مظلوم بےگھروں کی امداد کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل اور اتحادی امریکا کو ‘دندان شکن’ جواب دینے کا اعلان

سی این این کی رپورٹ کے مطابق فاطمیہ مسجد میں "گولڈن ایمپیتھی” کے نام سے ایک فنڈ ریزر کا اہتمام کیا گیا، جہاں خواتین اور بچوں نے فلسطینی اور حزب اللہ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ بی بی سی کے ملازمین بھی ‘غیر جانبدارنہ رپورٹنگ’ پر بول اُٹھے

تقریب میں شریک ایک خاتون نے سی این این کو بتایا کہ اس نازک وقت میں یہ ہمارا فرض ہے، سچ اور باطل کی لڑائی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ دیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔