"شوبز انڈسٹری کے باہر کے لوگ عام طور پر ذہنی بیمار ہوتے ہیں”

شوبز انڈسٹری کے باہر کے لوگ عام طور پر ذہنی بیمار ہوتے ہیں (فوٹو: فائل)
بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے انڈسٹری کے باہر کے لوگوں پر تنقید کے نشتر چلادیے۔
کامیاب بالی ووڈ سفر سے متعلق اپنی زندگی کا مشاہدہ کرتے ہوئے اداکارہ بتایا کہ انڈسٹری کے باہر کے لوگ عام طور پر ذہنی بیمار ہوتے ہیں کیونکہ وہ کامیاب نہیں ہوتے۔
انہوں نے حال ہی میں مایوسی کے ان مراحل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یش راج فلمز کیلئے ایک آڈیشن دیا تھا لیکن مجھے مسترد کردیا گیا تھا کیونکہ کوئی کال نہیں آئی تھی، میں نے غصے میں اپنا فون توڑ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ ادکار کا مسلمانوں کو قتل کرکے لاشیں دریا میں پھینکنے کا مشورہ
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا وقت ہوتا ہے اور جب وہ وقت آتا ہے تو دروازے خود بخود کھل جاتے ہیں، لیکن اگر میں ان دروازوں کو کھلنے کیلیے مجبور کروں جو میری منزل کو نہیں جاتے تو مجھے مدد حاصل نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون کو طلاق کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا
جب وہ فلم ریلیز ہوئی جس کیلیے میں نے آڈیشن دیا تھا تو وہ فلاپ ثابت ہوئی، پھر میں نے خود سے سوال کیا کہ کیا میں اس فلم کیلئے رو رہی تھی اور میں نے اس کیلیے اپنا موبائل فون توڑ دیا؟ وہ فلم میرا کیریئر تباہ کر سکتی تھی۔ وہاں سے میں نے چیزوں چھوڑنا سیکھا۔
نورا فتیحی کے مطابق غیر ملکی ہونے کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ میں مشکل سفر طے کرنا پڑا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












