جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

پاکستانی خاتون کو طلاق کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا

02 نومبر, 2024 13:05

طلاق دو خاندانوں، خاص طور پر مرد اور عورت کے لیے انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے جب کہ اب بھی شاید مڈل کلاس گھرانوں میں بیٹی کی طلاق ہونا موت سے کم نہیں سمجھا جاتا۔

لیکن آج کل یہ ٹرینڈ چل نکلا ہے کہ دو لوگوں کے درمیان قائم ازدواجی رشتے میں علیحدگی پر پہلے جہاں افسوس منایا جاتا تھا وہیں اب چند لوگ ایسے بھی ہیں جو طلاق ہونے پر خیوشیاں مناتے ہیں اور جشن منانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

اس طرح کی ایک اور مثال سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک لڑکی کو طلاق کی خوشی کا جشن مناتے دیکھا گیا ہے۔

نیلے لباس میں ملبوس یہ لڑکی ’ہیپی ڈائیورس’ کے کیپشن سے سجاہوا کیک کاٹتی ہے۔

صرف بات سجاوٹ اور کیک کنٹنگ پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اس لڑکی نے وہ دوپٹہ بھی کاٹ ڈالا جو آج کل لڑکیاں اپنے نکاح کے وقت دولہا کے نام سے بنا ہوا گھونگھٹ کی صورت میں سر پر اڑتی ہیں۔


واضح رہے کہ فی الحال لڑکی کا نام اور دیگر تفصیلات تو منظر عام پر نہیں آئیں لیکن اسے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ طلاق ایک تکلیف دہ تجربہ ہے اور اسے اس طرح جشن کے طور پر نہیں منانا چاہیے بلکہ اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

ایک اور صارف نے لکھا چاہے وہ ایک غیر صحتمند رشتے میں ہی تھی لیکن طلاق کے جشن سے شادی جیسے پاکیزہ رشتے کی تضحیک ہوتی ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔