جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ چل بسا

02 نومبر, 2024 15:38

دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ کیسیئس آسٹریلیا میں ہلاک ہوگیا۔

5.48 میٹر یا 18 فٹ لمباآسٹریلوی مگرمچھ کی عمر ایک اندازے کے مطابق 100 برس تھی جب کہ یہ قید میں رہنے والا دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ تھا۔

میرین لینڈ میلانیشیا کرکوڈائل ہیبی ٹیٹ نے فیس بک پر بتایا کہ ایک ٹن سے زیادہ وزن ی کیسیئس 15 اکتوبر سے شدید بیمار تھا۔

کوئنز لینڈ کے سیاحتی شہر کیرنز کے قریب گرین آئی لینڈ میں قائم تنظیم کی ایک پوسٹ کے مطابق  کیسیئس بہت بوڑھا تھا، اس کی موت کے بعد وہ ہمیں بہت یاد آئے گا، لیکن اس کے بارے میں ہماری محبت اور یادیں ہمیشہ دلوں میں رہیں گی۔

گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق وہ 1987 سے پڑوسی شمالی علاقے سے لے جانے کے بعد پناہ گاہ میں رہ رہا تھا، جہاں مگرمچھ خطے کی سیاحتی صنعت کا ایک اہم حصہ ہیں۔

کھارے پانی کے مگرمچھ کیسیئس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

کیسیئس نے یہ اعزاز 2013 میں فلپائن کے مگرمچھ لولونگ کی موت کے بعد حاصل کیا تھا جس کی لمبائی 6.17 میٹر یعنی 20 فٹ 3 انچ تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔