ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو آزادی سے منسوب کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو آزادی سے منسوب کر دیا
نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آخری ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 نومبر کو امریکہ کی آزادی کا دن ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آخری نارتھ کیرولائنا کے شہر گرینس بورو میں ریلی میں امریکہ کو ‘مقبوضہ ملک’ قرار دیدیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو ہونے والے انتخابات ‘امریکہ میں یوم آزادی’ ہوں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا کے کسی بھی ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلیاں نکالی ہیں۔ ٹرمپ نے تقریبا 90 منٹ تک جاری رہنے والی تقریر میں کملا ہیرس کو ‘جھوٹا’ قرار دیا۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے پروجیکٹ 2025 سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کی، جو اگلے ریپبلکن صدر کیلئے”خواہشات کی فہرست” ہے۔
2016 اور 2020 کے انتخابات میں ریاست میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے امریکی خواب کو واپس لانے کا عہد کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












