ہالووین منانے پر جگن کاظم تنقید کی زد میں

ہالووین منانے پر جگن کاظم تنقید کی زد میں (فوٹو: فائل)
پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان جگن کاظم مسلمان ہونے کے باوجود فیملی کے ہمراہ عیسائیوں کا تہوار ہالووین منانے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں اپنے بچوں اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ ہالووین مناتے دیکھا گیا۔
جگن کاظم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عجیب انسانی ڈھانچے پر مبنی لباس پہنی نظر آرہی ہیں جبکہ انکے آس پاس کے افراد بھی ایسے ہی ملبوسات میں تقریب میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون کو طلاق کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا
ہالووین امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں، سیرگاہوں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لباسوں میں ملبوس لوگوں کے روپ میں بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویسے تو یہ عیسائیوں کا تہوار ہے لیکن آج کل مسلمان بھی اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر صحہ لیتے نظر آرہےہیں۔
مزید پڑھیں: کبریٰ نے لباس کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی
دوسری جانب ہالووین پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے فینز کو تہوار کی مبارکباد دی جبکہ کسی بھی قسم کی تنقید سے بچنے کیلئے انہوں نے کمنٹ سیکشن آف کردیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بچوں کو ابھی اسلام کی ترغیب دینے کے بجائے غیر مسلم روایات میں حصہ دلواکر ادکارہ انہیں بھی بگاڑنے کی کوشش کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












