خامنہ ای کا امریکہ کیخلاف کامیابی حاصل کرنے پر اہم پیغام

خامنہ ای کا امریکہ کیخلاف کامیابی حاصل کرنے پر قوم کی تعریف
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکہ کیخلاف جدوجہد میں یقینی کامیابی حاصل کرنے پر قوم کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خطاب میں کہا کہ بعض لوگ اس بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں کہ آیا امریکی حکومت جیسے جدید، ترقی یافتہ، غالب اور طاقتور نظام کا مقابلہ کرنا ممکن ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:ایران کا اسرائیل اور اتحادی امریکا کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان
انہوں نے کہا جی ہاں، امریکا کیخلاف ایرانی عوام نے اس کا مقابلہ کیا ہے اور اب تک یقینی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ آج ایرانی قوم اس عظیم دشمن امریکہ کو پیچھے دھکیلنے اور کمزور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا یہ بیان 4 نومبر 1979 کو تہران میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی طالب علموں کے قبضے کی برسی کے موقع پر سامنے آیا ہے جسے عالمی استکبار کے خلاف جنگ کا قومی دن کہا جاتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی سفارتی مشن کو نہ صرف سفارتی اور انٹیلی جنس سرگرمیوں کا مرکز قرار دیا بلکہ اسلامی انقلاب کو تباہ کرنے کی سازشوں کا ہیڈ کوارٹر بھی قرار دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












