جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

اداکارہ کا ‘ہاؤس وائف’ بننے سے صاف انکار، ویڈیو وائرل

03 نومبر, 2024 19:01

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نعیمہ بٹ نے ‘ہاؤس وائف’ بننے سے صاف انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شریک ہونے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی تاہم انکی ہاؤس وائف بننے سے متعلق سوال پر انکے جواب نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

ایک خاتون نے دورانِ شو اداکارہ سے سوال کیا کہ ‘اگر آپ کو انڈسٹری میں مشکلات پیش آئی تو کیا آپ ہاؤس وائف بن جائیں گی؟ جس میزبان نے کہا کہ میں ہاؤس اسبینڈ (گھریلو شوہر) بننے کیلئے تیار ہوں کیونکہ میری اہلیہ کو بہت کام آتا ہے وہ اچھا پیسہ کما لے گی’۔

مزید پڑھیں: "اداکارائیں گورا دکھنے کیلئے خود کو پینٹ کرتی ہیں”

اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘ہاؤس وائف بننا کوئی برائی نہیں لیکن وہ نہیں بنیں گی، جس کسی کو بننا ہے وہ بن جائے’۔

مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”

قبل ازیں نعیمہ بٹ نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں گورا دیکھنے کیلئے زیادہ میک اَپ کرنے والی خواتین پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میری جتنی زیادہ فین فالوونگ بڑھ رہی ہے اتنے ہی زیادہ سائیکو پیتھس (نفسیاتی مریضوں) راغب ہورہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔