مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وجود نےطلباء کی تعلیم متاثر کر دی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وجود نےطلباء کی تعلیم متاثر کر دی
مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی کی وجہ سے طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی طلباء کے لیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کی بجائے انہیں ہراساں کرتے اوران کی تذلیل کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ہے۔ اسکولوں میں مسلمان طلباء کو ہندو بھجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی ایجنسیاں مقبوضہ کشمیر میں قبضہ مافیا کا ساتھ دینے لگے
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تعلیمی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کی عکاس ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری کا رہائشی مکان قرق کرلیا گیا، شہری جاوید احمد بٹ پر منشیات فروشی کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا، قرق کی گئی املاک کی قیمت 50 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی ایجنسیز اور پولیس منشیات فروشی کے الزامات کی آڑ میں آزادی پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بڈگام میں بھی بھارتی فوجیوں کا علاقے کامحاصرہ اور تلاشی کی کارروائی کی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












