جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

امریکی دھمکیوں پر پاسداران انقلاب کا جوابی وار، دشمن کے ہوش ٹھکانے آگئے

03 نومبر, 2024 19:18

امریکا کی دھمکیوں پر پاسداران انقلاب نے جوابی وار کرتے ہوئے اسرائیل اور اتحادیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ اور ایران دشمنی کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کیلئے ہر ضروری چیز اور اسلحے سے خود کو لیس کریں گے۔

انہوں نے اسرائیل پر جوابی وار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کے خلاف سخت رد عمل کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں، صہیونی ریاست تیار رہے، امریکا جو انسانی حقوق اور جمہوریت کا علمبردار بننے کی کوشش کررہا ہے دنیا بھر میں پھیلی جنگوں اور افراتقریوں کا ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل اور اتحادی امریکا کو ‘دندان شکن’ جواب دینے کا اعلان

پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ امریکا اور اسکے اتحادیوں کے منہ سے امن کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ جو کچھ آج غزہ اور لبنان میں ظاہر ہو رہا ہے وہ امریکی انسانی حقوق کے خاتمے کا سب سے مضبوط ثبوت ہے، غزہ اور لبنان کی سرحدوں پر اسرائیلی فوجیوں کو دفن کیا جا رہا ہے اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: "جنگ کے اصول ہوتے ہیں لیکن صہیونی تمام حدود پامال کرچکے”

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنی قابلیت کا ثبوت دیا جبکہ امریکا کی پابندیوں کو پاؤں تلے روند دیں لیکن وہ ہمیں شکست دینے میں ناکام رہا۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی قوم کا اسرائیل کو جواب دینا محض انتقامی کارروائی نہیں ہے بلکہ منطقی عمل ہے۔

مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کا پاسداران کو اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا حکم

ایرانی رہبر نے دشمن پر واضح کیا تھا کہ اپنے مذہب، شریعت اور اخلاقی قوانین کے مطابق ہم جواب دیں گے، امریکا اور صیہونی حکومت جان لے کہ ایرانی قوم فوجی، سیاسی اور ملی لحاظ سے بہت مضبوط ہے اور خدا کا شکر ہے کہ ہمارے حکام ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کو مضبوط سے مضبوط تر بنارہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔