جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اہم مشورہ دیدیا

04 نومبر, 2024 13:49

کراچی: پاکستان شوبز اداکار اریز احمد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کو جہیز سے گریز کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبا بخاری کے شوہر اریز احمد نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا جس پر ایک مداح نے اداکارہ سے ان کی بہن کی شادی کے لیے جہیز مانگا۔

سوشل میڈیا مداح نے لکھا کہ ‘سر، بہن کی شادی کے لیے جہیز کی ضرورت ہے’۔ جس پر اریز احمد نے مداح کو ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جہیز سے بچیں، اگر لڑکا جہیز کا مطالبہ کر رہا ہے تو انکار کر دیں، اللہ پر بھروسہ کریں۔

اریز احمد کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے کیونکہ کچھ اداکار کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ مداح کی مدد کرنے سے بچنے کے لیے ایسا مشورہ دے رہے ہیں۔ نیٹزنز نے اریز سے ایک ایسا لڑکا تلاش کرنے کے لئے کہا جو جہیز نہیں لیتا ہے۔

یاد رہے کہ اریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے 2022 میں شادی کی تھی اور اب یہ جوڑا جلد ہی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔